مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات لے رہے ہیں، موجودہ حکومت کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا پڑا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کا بھی سامنا ہے، غیر ضروری درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام مشکلات کے باوجود شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں