رمضان اور گرمیوں میں بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسم گرما میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے، لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جلد اور مناسب اقدامات کئے جائیں، گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ایک ٹھوس اور جامع پلان موجود ہو، رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا خوش آئند ہے کہ بجلی کی پیداوار کے حوالے سے انرجی مکس میں مقامی ایندھن اور متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل آپریشنل بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں