عوام سے معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہے : وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات میں عوام سے یکجہتی اور معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ہم خود سے کفایت شعاری کی مثال قائم کر رہے ہیں، اجتماعی کوششوں سے ہی ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے، کفایت شعاری کابینہ کے رضا کارانہ طور پر تنخواہیں، مراعات نہ لینے سے شروع ہوتی ہے۔

میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کے اس اقدام سے سالانہ 200 ارب کی بچت ہوگی، اتحادیوں کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں، عملدر آمد کی خود نگرانی کروں گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں