وزیر اعظم نے سردار رمیش سنگھ اروڑہ کو اعزازی سفیر مقرر کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سردار رمیش سنگھ اروڑہ کو اعزازی سفیر مقرر کر دیا۔

شہباز شریف کی طرف سے سردار رمیش سنگھ اروڑہ کو کرتار پور کوریڈور کے لیے اعزازی سفیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزارت خارجہ نے سردار رمیش سنگھ کی بحیثیت اعزازی سفیر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں