وزیراعظم کا بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعظم نے حادثے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی حادثے کے ہر پہلو کا جائزہ لے گی، کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کر کے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں، واقعے کے ذمہ داران کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بھارہ کہو بائی پاس پر زیر تعمیر پل کے گریڈرز گر گئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا وزیراعظم شہباز شریف نے 23 مارچ کو اس کا افتتاح کرنا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں