پی ٹی آئی کارکنوں کی صحافیوں کے ساتھ غنڈہ گردی، وزیر اعظم کی مذمت

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے صحافیوں پر غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آزادی رائے کا احترام مہذب قوموں کی پہچان ہوتی ہے، ایک انا پرست شخص نے اس قوم میں عدم برداشت کا کلچر عام کیا، عمران نیازی نے نوجوانوں میں عدم برداشت اور انتشار کا زہر بھرا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور میں غنڈہ گردی کا شکار صحافیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ایسے چیلنجز کے باوجود قوم تک سچ کو پہنچا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت میں صحافیوں پر ظلم کی داستانیں رقم کی گئیں، جو بھی عمران نیازی سے سوال کرتا ہے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں