وزیراعظم کا ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور جانی نقصان پراظہار افسوس

اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پردکھ اور ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے  جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا  کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں :ترکیہ : زلزلہ متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ ترکیے میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے  جبکہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا ہیں ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں