50 سال بعد خدمات کا اعتراف، ساغر صدیقی کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مست مجذوب درویش شاعر ساغر صدیقی کی خدمات کا حکومتی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، ساغر صدیقی کو انتقال کے 50 سال بعد ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

ساغر صدیقی زندگی کو جبر مسلسل کی طرح کاٹنے والے شاعر تھے، ساغر صدیقی کی سخی لعل شہباز قلندر کی عقیدت میں لکھی گئی دھمال  لعل میری پت رکھیو بھلا جھولے لعلن  اتنی مقبول ہوئی کہ اس نے برصغیر پاک و ہند کے ساتھ ساتھ دنیا کے کونے کونے میں دھوم مچادی۔

ساغر صدیقی کی سخی لعل شہباز قلندر کی عقیدت میں لکھی یہ دھمال نصرت فتح علی خان، ملکہ ترنم نور جہاں، عابدہ پروین، رونا لیلیٰ، میکا سنگھ سمیت بے شمار نامور گلوکاروں نے گائی اور خوب داد سمیٹی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساغرصدیقی کو ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اہم کردار ادا کیا، سابق سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا اور سابق سیکرٹری قومی ورثہ ڈاکٹر ارشد کی کاوشیں بھی شامل تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں