حسن علی کا کاؤنٹی چیمپئن شپ 2023 کیلئے وار وکشائر کے ساتھ معاہدہ

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر حسن علی کا کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے سیزن 2023 کے لیے وار وکشائر کلب کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن میں حسن علی نے پہلے چھ میچوں میں لنکاشائر کی نمائندگی کی تھی۔

وار وکشائر کرکٹ کاؤنٹی کلب نے اعلان کیا کہ فاسٹ باؤلر چیمپئن شپ کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے لئے یکم اپریل کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وار وکشائر کے ساتھ معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ حسن علی جولائی کے آخر تک T20 بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ دونوں میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر نے کلب کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں