فلپائن : کشتی میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت 31 افراد ہلاک

منیلا : (ویب ڈیسک ) فلپائن کے جزیرے میں موجود ایک کشتی میں آگ لگنے سے31 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب رات گئے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی میں 250 مسافر سوار تھے، آتشزدگی کے نتیجے میں کشتی میں سوار 31 افراد ہلاک ہوگئے  جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جو حادثے کے وقت اپنے والدین سے جدا ہوگئے تھے ، حادثے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی گورنر کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور زیادہ تر افراد نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی جنہیں کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کیا۔

اس حوالے سے گورنر کا کہنا ہےکہ ایم وی لیڈی میری جوئے نامی کشتی سے زیادہ تر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم اہلکار احتیاطی تدابیر کے تحت مزید سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں