چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی وزیر خارجہ چن گانگ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد 5 مئی کو پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ چن گانگ 5 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، چینی وزیر خارجہ گوا کانفرنس کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو سٹریٹجک مذاکرات ہوں گے۔

دونوں ممالک کا 6 مئی کو افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے، وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، اس حوالے سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کی 6 مئی کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ وزرائے خارجہ میکنزم کا آخری اجلاس بھی ستمبر 2019ء میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں