وکٹیں لے رہا اور 100 فیصد دیتا ہوں، سپیڈ سے فرق نہیں پڑتا: شاہین

لندن: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ وکٹ لینا سپیڈ سے زیادہ اہم ہے تاہم وقت اور کھیلے جانے والے میچز کے ساتھ ساتھ اچھے بولر کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

کرک انفو کو دیے گئے انٹرویو کے دوران شاہین نے اپنی پیس کے حوالے سے زیر گردش بیانات پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ پیس کے حوالے سے ہر ایک کا اپنا نظریہ ہے، جب آپ 110 کی سپیڈ سے بولنگ کروارہے ہیں اور وکٹیں بھی لے رہے ہوں تو آپ مطمئن ہوتے ہیں، میں وکٹس لے رہا ہوں اور فیلڈ میں اپنا 100 فیصد دیتا ہوں جو کہ سپیڈ سے زیادہ اہم ہے، سپیڈ سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر وقت کے ساتھ میری بولنگ سپیڈ میں کمی آئی ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری بھی دیکھی جائے گی۔

ٹی 20 ورلڈکپ اور انجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہین کا کہنا تھا کہ میں ورلڈکپ سے دو ماہ قبل انجری کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد مجھے فیلڈ میں واپسی میں بھی وقت لگا، ایک کھلاڑی کھیلے جانے والے میچز سے فٹنس بہتر محسوس کرتا ہے، میں بھی پی ایس ایل کے بعد خود کو مزید بہترمحسوس کررہا ہوں، اسی کے ساتھ میں نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے تاہم مستقبل میں کھیلے جانے والے میچز کے ساتھ مزید بہتری لاؤں گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں