شاداب خان نے اپنی انجری سے متعلق پیغام جاری کردیا

لندن: (ویب ڈیسک) قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔

گزشتہ روز شاداب خان انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

اب اپنی انجری سے متعلق پاکستانی کرکٹر نے مداحوں کو مطلع کیا ہے۔

شاداب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا  الحمدللہ میں بہتر ہوں اور اچھا محسوس کر رہا ہوں، میرے ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔

آل راؤنڈرز نے مزید لکھا  احتیاط کے طور پر میں کچھ دن آرام کروں گا، آپ سب کی تمام دعاؤں اور تعاون کا شکریہ ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں