امریکی بچے نے 12 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرلی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں 12 سال کے ایک بچے نے 5 ڈگریاں لے کر گریجویشن مکمل کر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے Fullerton کالج سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ کلوویس ہیونگ نے یہ کارنامہ سرانجام دیا، اس بچے نے 9 سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیا تھا۔

کلوویس ہیونگ کی والدہ سونگ چوئی نے بتایا کہ  میرا بیٹا بہت زیادہ باشعور اور پرعزم ہے اور نئے شعبوں کے بارے میں جاننے کا تجسس رکھتا ہے، روایتی سکول اس کے تجسس کی تشفی نہیں کر سکتے تھے، تو اس کے لیے کالج ہی بہترین انتخاب تھا ۔

کالج کی جانب سے بچے کو خصوصی ایڈمٹ پروگرام کے تحت داخلے کی پیشکش کی گئی تھی، آغاز میں کلوویس ہیونگ کو کالج کے نصاب کو پڑھتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہوا مگر بہت جلد اس نے خود کو بدلتے ہوئے زیادہ کلاسز میں جانا شروع کر دیا۔

بچے کو بائیولوجی پڑھانے والے پروفیسر کینتھ کولنز نے بتایا کہ  آغاز میں ہم فکر مند تھے کہ دیگر طالبعلم چھوٹے بچے کو تنگ نہ کریں، مگر کالج کے طالبعلموں نے اس بچے کے ساتھ اچھا سلوک کیا ۔

20 مئی کو اس بچے نے دیگر 900 طالبعلموں کے ساتھ گریجویشن مکمل کی اور اسے ہسٹری، سوشل سائنسز، سوشل Behavior اینڈ سیلف ڈویلپمنٹ، آرٹس اینڈ ہیومین ایکسپریشن اور سائنس اینڈ Mathematics میں 5 ایسوسی ایٹ آرٹس ڈگریاں دی گئیں۔

بچے کو یرو اسپیس کے شعبے میں دلچسپی ہے جبکہ پائلٹوں کی زندگی بھی پسند ہے ، اس موقع پر طالبعلم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پیشرفت پر فخر ہے اور مجھے توقع ہے کہ 16 سال کی عمر میں پائلٹ لائسنس حاصل کرلوں گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں