ايمرجنگ ايشيا کپ: قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی

لاہور: (ویب ڈیسک) فاطمہ ثناء ايمرجنگ ايشياکپ ميں قومی ٹيم کی کپتانی کريں گی۔

اس موقع پر فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ قومی ٹيم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے،مقصد صرف ايونٹ ميں شرکت کرنا نہيں اسے جيتنا ہے، ٹيم ميں کافی نوجوان بيٹرزموجود ہيں،ثناء ميرسے کپتانی کے حوالے سے مشورہ کرتی ہوں۔

12 سے21 جون تک ہانگ کانگ میں ہونے والے ایمرجنگ ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستانی سکواڈ کی تشکیل مارچ میں ملتان میں کیمپ میں ٹریننگ کے علاوہ پاکستان کپ ٹورنامنٹ کے ٹی 20 مرحلے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔

فاطمہ ثنا 31 ایک روزہ انٹرنیشنل اور 24ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نماندگی کرچکی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں