کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی ضرورت ہے: راہول گاندھی

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات ہونے کی ضرورت ہے۔

بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے اور ان کا طرزحکومت سماج میں تفریق پیدا کر رہا ہے ۔،

راہول گاندھی کاکہنا تھا  کہ بھارت میں  مذہبی اقلیتوں کے تحفظ، حقوق کیلئے نظام موجود ہے لیکن عمل نہیں ہو رہا ، بھارت میں تمام برادریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے، بھارت کا آئین ہر شخص کو برابری کا حق فراہم کرتا ہے، بھارت میں مزید نفرتیں بونے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں  نے بی جے پی پر ’اداروں اور میڈیا کو قید‘ کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے ، تاہم واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کی طرف سے اس بیان پر کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے ۔ 

راہول گاندھی کا دورہ امریکا وزیر اعظم نریندر مودی کے رواں ماہ شیڈول دورے سے کچھ ہفتے قبل ہوا ہے۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں