جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پراعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف درخواست میں سکینڈلائز کرنے والی زبان استعمال کی گئی جو ناقابل قبول ہے، درخواست گزار واضح نہیں کر سکا عدالت کے کس حکم کی خلاف ورزی ہوئی، بادی النظر میں کمیشن نے کارروئی سے روکنے کے حکم پر عملدرآمد کیا، کمیشن نے اپنے حکم نامہ میں واضح لکھا کہ مزید کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

درخواست پر مزید اعتراض لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن کے خلاف درخواست گزار کا کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے، رولز کے مطابق الزامات کی کاپی انکوائری کمیشن سمیت دیگر فریقین کو فراہم نہیں کی گئی، توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ہونے کی وجہ سے واپس کی جاتی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں