مظفر آباد: پیپلز پارٹی کے چودھری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر منتخب

مظفر آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چودھری لطیف اکبر 19 ووٹ لیکر آزاد کشمیر اسملی کے 14 ویں سپیکر منتخب ہو گئے۔

تحریک انصاف کے باغی دھڑے نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے چودھری مقبول نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

چودھری لطیف اکبر سنیئر پارلیمنٹرین اور اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکے ہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی بدولت سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

نو منتخب سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں