پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کے حوالے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار 30 سیاسی رہنماؤں کی فہرست آصف علی زرداری کے حوالے کر دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں غیرملکی مبصرین کی شرکت سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما رانا فاروق سعید، حسن مرتضیٰ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ ، ثمینہ گھرکی اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے پیپلز پارٹی شمولیت کرنے کے لئے تیار 30 رہنماؤں کی لسٹ آصف علی زرداری کو پیش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں