علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر، علی اصغر جنرل سیکرٹری مقرر

پشاور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر اور علی اصغر خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے دونوں نامزدگیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر ہونے والے علی اصغر خان، ایئر مارشل (ر) اصغر خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں