جناح ہاؤس حملے کے وقت یاسمین راشد موجود تھیں، فوٹو گرامیٹک رپورٹ میں تصدیق

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس پر حملے کے دوران موقع پر موجود تھیں، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ نے تصدیق کردی۔

 

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے فوٹو گرامیٹک رپورٹ مرتب کی گئی ہے، جس کے مطابق جناح ہاؤس کے باہر ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی خاتون ڈاکٹر یاسمین راشد ہی ہیں، حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمنی نامزدگی کی رپورٹ سامنے آ گئی

فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت ہوتی ہے، لاہور پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیلئے ویڈیوز اور آڈیوز بھجوائی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں