شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

راولپنڈی : ( دنیا نیوز ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ظہیر عباس (عمر 38 سال، ساکن ضلع خوشاب) اور لانس نائیک معراج الدین (عمر 23 سال، ساکن ڈیرہ اسماعیل خان) نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں