وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

فیصل آباد: (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، وفاقی وزیر کو بخار اور بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت تھی۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو بلڈ پریشر اور طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں