پی ٹی آئی میں ہی ہوں ، سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں : اسد قیصر

اسلام آباد: (دنیانیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں اور ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر اسد قیصر نے جہانگیر ترین سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  ان کا جہانگیر ترین اور فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں اور چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں ،  ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج میرے چار کیسز ہیں۔

صحافی کے اس  سوال پر کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے کیا ان سے بات چیت ممکن ہے ؟ اسد قیصر نے جواب دیا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں، پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں