افغانستان: نامعلوم افراد نے سکول میں زہر پھیلا دیا، درجنوں طالبات کی حالت غیر

کابل: (ویب ڈیسک) افغان صوبے سرپول میں ایک سکول میں نامعلوم افراد نے زہر پھیلا دیا جس سے 60 سے زائد طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک سکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو زہر دیدیا، جس کے بعد درجنوں طالبات کی حالت بگڑ گئی۔

طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سخت نگہداشت کی جاری ہے، خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبات کو زہریلا کھانا دیا گیا تھا یا کلاس روم میں زہریلی گیس چھوڑی گئی تھی، پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

یاد رہے کہ ہمسایہ ملک ایران میں بھی لڑکیوں کے سکولوں میں زہر دینے کے واقعات میں نومبر سے لے کر اب تک تقریباً 13 ہزار طالبات کی طبیعت خراب ہوئی اور انھیں کم سے کم ایک دن ہسپتال میں رہنا پڑا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں