وائٹیلٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آج مزید 4 میچز کا فیصلہ ہوگا

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق آج پہلا میچ مڈل سیکس اور ہیمپشائر کی ٹیموں کے درمیان ریڈلیٹ کرکٹ کلب، ریڈلیٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں لیسٹر شائر اور یارکشائر کی ٹیمیں گریس روڈ ، لیسٹر کے مقام پر مد مقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں آج تیسرا میچ ڈرہم اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری معرکہ ایسیکس اور سسیکس کی ٹیموں کے درمیان کاؤنٹی گراؤنڈ، چیلمسفورڈ میں ہوگا۔

خیال رہے کہ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 15 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں