چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف نے آج ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں مقدمے کی سماعت کی استدعا کی تھی، درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ زندگی کو خطرے کے پیش نظر کوئٹہ کا سفر نہیں کر سکتا، مقدمے کی سماعت کوئٹہ میں کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے، دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں