رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب درخواست پر سماعت کی، اس دوران نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ رانا ثنا اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے۔

عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر رانا ثناء اللہ کی نیب مقدمہ میں ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیل نمٹا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

نیب نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں