جمہوریت کی بقا اور قانون پر عملداری کیلئے 90 روز میں انتخابات ناگزیر: سپریم کورٹ بار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں لائرز کنونشن میں ملک بھر کے وکلا شریک ہوں گے۔

اعلامیہ میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، عام انتخابات میں تاخیر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔

سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق جمہوریت کی بقا اور قانون پر عملداری کیلئے 90 روز میں انتخابات ناگزیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں