چیف جسٹس سپریم کورٹ کے افسران و سٹاف سے الوداعی ملاقات میں آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے افسران اور سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات کی جس میں وہ آبدیدہ ہوگئے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہہ دے دی، انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کل نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں