اوور 40 کرکٹ گلوبل ٹورنامنٹ، گورنر سندھ کا ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اوور40 کرکٹ گلوبل ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کےاعزازمیں عشائیہ دیا۔

عشائیہ میں 8 ممالک میزبان پاکستان، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے کھلاڑیوں اورآفیشلز نے شرکت کی، پاکستان ویٹرنزکےکپتان سابق ٹیسٹ کرکٹرمصباح الحق بھی موجود تھے۔

تقریب میں سابق کپتان جاوید میانداد، معین خان، سابق ہاکی کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونرندیم عمرنے بھی شرکت کی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے خطاب عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ کرکٹ کھیلی جیسی حکومت ووٹر کے ساتھ کھیلتی ہے کہ ووٹ ڈالیں، ہم بہت سے کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکے، سب سے بڑا مسئلہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاک شوزمیں ملک کوبرا بھلا کہا جاتا ہے، اخبارات میں منفی خبریں دے کر ملک کا منفی تاثر دیا جاتا ہے، ہم واحد قوم ہیں جو خود کو دھوکہ دیتے ہیں، آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں، ہم سے بعد میں آزادی پانے والے ممالک کے زرمبادلہ کےذخائر زیادہ ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں