سوڈان: فوجی دھڑوں میں لڑائی کے دوران اہم عمارت جل کر خاکستر

خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان میں فوجی دھڑوں کے درمیان جاری لڑائی میں دارالحکومت خرطوم کی بلند ترین اور مشہور عمارت جل کر خاکستر ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا پر سوڈان کے مشہور ترین نیل پیٹرولیم آئل کمپنی ٹاور سے شعلے بلند ہوتی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جسے سے متعلق بتایا گیا ہےکہ ملک میں فوجی دھڑوں کے درمیان لڑائی میں گزشتہ روز اس اہم عمارت میں آگ لگی۔

دریائے نیل کے قریب واقع 18 منزلہ یہ عمارت خرطوم کی انتہائی اہم عمارتوں میں شمار کی جاتی ہے جسے خرطوم کی پہچان قرار دیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمارت کے آرکیٹیکچر نے اسے دردناک قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ شیشے کے اسٹرکچر پر بنی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے جب کہ اب تک کسی جانی نقصان کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان میں طاقت کے حصول کے لیے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں فضائی اور زمینی حملوں میں دارالحکومت خرطوم بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں