بیرسٹر ظفر اللہ کی سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سمیت متعدد آئینی معاملات کا فیصلہ جاری کرنے کی استدعا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی، سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے اختیار سمیت متعدد آئینی معاملات پر فیصلہ جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق آئین کی رو سے کن حالات میں از خود نوٹس کے اختیارات استعمال کئے جاسکتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ میں بینچز کی تشکیل اور کیسز کی سماعت کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں، اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے کیا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے، کیسز کی سماعت کے دوران ججز کی طرف سے دی گئی آبزرویشنز سے متعلق بھی گائیڈ لائنز جاری فرمائی جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی اعلیٰ عدلیہ میں سٹاف کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے، درخواست میں وزارت قانون، رجسٹرار سپریم کورٹ اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے، بیرسٹر ظفر اللہ کی درخواست میں پاکستان کی بڑی بار کونسلز کو بھی فریق بنایا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں