ریسٹورنٹس کے زیر استعمال 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 20 لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا ہیک ہو گیا، ہیکرز نے ریسٹورنٹس کے زیر استعمال ڈیٹا ہیک کر کے فروخت کیلئے اشتہار لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کا سافٹ وئیر پر استعمال ہونے والا ڈیٹا چوری کر لیا گیا، ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کر کے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا، اشتہار کے ہمراہ کئی پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے سے متعلق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اگر شکایت آئی تو کارروائی ضروری کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں