بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے بیٹی میری صحت کی وجہ سے فکر مند ہے، شگفتہ اعجاز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میری بیٹی میری صحت کی وجہ سے کافی فکر مند ہے۔

یوٹیوب پر شیئر کیے گئے اپنے ایک وی لاگ میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ میری والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئی تھیں اور اب میری بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میری بیٹی میری صحت کی وجہ سے کافی فکر مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے حساب سے اب تک مجھے 4 سے 5 بار پیپ سمیر ٹیسٹ کروا لینا چاہیے تھا، بیٹی کے اصرار پر میں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ میں فائبرایڈز ظاہر ہوئے ہیں لہٰذا اب میں ایم آر آئی کرواؤں گی۔

اپنے وی لاگ میں اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی میری ایم آر آئی کی رپورٹ آئے گی تو میں اپنے اگلے وی لاگ میں آپ سب کو لازمی آگاہ کروں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں