آئی فون صارفین آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ سے پریشان

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایپل نے صارفین کو طویل عرصہ انتظار کرانے کے بعد بالآخر آئی او ایس 17 اپ ڈیٹ متعارف کرا دی، تاہم صارفین اس اپ ڈیٹ سے زیادہ خوش دِکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر نئی اپ ڈیٹ کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں۔

چند روز قبل متعارف کرائے جانیوالے آئی او ایس 17 میں ایپل نے آئی فونز کیلئے میسجنگ اور فیس ٹائم کیلئے واضح تبدیلیاں پیش کی ہیں، اس اپ ڈیٹ میں لائیو وائس میل سمیت دیگر کئی دلچسپ نئے فیچرز بھی شامل ہیں۔

متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کے فون کی بیٹری کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہے، تازہ ترین آئی او ایس 17 ریلیز نے ان کی ڈیوائس کی بیٹری تباہ کر دی ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا ’کیا آئی او ایس 17 سب کی بیٹری ختم کر رہا ہے؟‘

ایک صارف نے پوسٹ میں بتایا کہ اپ ڈیٹ کے بعد چارجنگ فوراً ختم ہوگئی جبکہ ایک اور صارف نے بتایا کہ وہ اس اپ ڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

ایک صارفین نے ایپل سپورٹ اور ایپل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آئی او ایس 17 اپ گریڈنگ کے بعد بیٹری نہایت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں