بہادر خاتون نے بغیر حفاظتی اقدام کے خطرناک سانپ کو بآسانی قابو کر لیا

مہارا شٹر: (ویب ڈیسک) بھارت میں بہادر خاتون نے بغیر کسی حفاظتی اقدام کے اپنے ہاتھ سے سانپ کو قابو کر کے سب کو حیران کر دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی خاتون کی ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کولہاپور کے ایک سٹور میں ایک سانپ پایا گیا جسے پکڑنے کیلئے انتظامیہ نے خاتون کو طلب کیا تھا، جس نے اسے بآسانی اپنے قابو میں کر لیا۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سٹور کے اندر موجود ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں میں سانپ کو پکڑا ہوا ہے، جسے وہ لے کر آتی ہے اور ایک پیکٹ میں بند کر دیتی ہے، جبکہ اس دوران انہیں بالکل بھی خوف محسوس نہیں ہوتا اور سٹور کا عملہ بھی ان کی بہادری دیکھ کر حیران ہوجاتا ہے۔

شہوتا نامی خاتون سانپوں کو پکڑنے کی ماہر ہیں جو اپنے انسٹاگرام پر اس سے متعلق ویڈیو اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں ان کی صلاحیتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں