پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج مقامی گروپ پرفارم کرے گا

کراچی: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 18 واں روز ہے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج مقامی گروپ کی جانب سے اردو تھیٹر ڈرامہ رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔

قدرت اللّٰہ شہاب کے ڈرامے "چندراوتی" کو مقامی گروپ کے فنکار ڈرامائی انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر سے شروع ہونے والا پاکستان تھیٹر فیسٹیول آئندہ ماہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں