پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں: سفیر آذربائیجان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات شاہد اشرف تارڑ سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آذر سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کو ریلوے اور روڈ کے ذریعے جوڑنا چاہتے ہیں، ہماری توجہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر ہے۔

آذر سفیر نے کہا کہ پاکستانی تجارت براستہ آذربائیجان، یورپ اور روس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے اس منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ چیئرمین ریلویز کو آذربائیجان کے ساتھ ریل روٹ جوڑنے کی ہدایات دے دی ہیں، وقت آگیا ہے کہ اپنے اچھے تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلیں۔

شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان راہداری تجارتی معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں