کینیڈا کی بھارت میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) حالیہ کشیدگی کے پیش نظر کینیڈا نے بھارت میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر کینیڈا کے خلاف احتجاج اور منفی جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے، بھارت میں کینیڈین شہری چوکس اور محتاط رہیں۔

خیال رہےکہ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجرکو جون میں قتل کردیا گیا تھا، گزشتہ دنوں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےکہا تھا کہ سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کے بیان کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، اس سے قبل بھارت بھی کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر چکا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں