صدر مملکت سے بنگلہ دیش میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بنگلہ دیش میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سید احمد معروف کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہائی کمشنر دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے کام کریں، معیشت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، دونوں ممالک مشترکہ مذہب اور تاریخ کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے سید احمد معروف کو بنگلہ دیش میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعینات ہونے پر مبارکباد دی، صدر مملکت نے نامزد ہائی کمشنر کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں