نئی حلقہ بندیاں: وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نمبر گیم تبدیل، 169 ووٹ درکار ہونگے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئی حلقہ بندیوں کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نمبر گیم بھی تبدیل ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی حلقہ بندیوں کے بعد نئے وزیراعظم کو منتخب کرنے کے لئے 169 ووٹ درکار ہوں گے، پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق وزیراعظم منتخب کرنے کے لئے 172 ارکان کی حمایت درکار تھی۔

قومی اسمبلی کی عمومی نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی، خواتین کی 60 مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی کی ٹوٹل نشستوں کی تعداد 326 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں بارے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں