کراچی: ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ٹریفک کا خوفناک حادثہ کراچی کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں