چلاس میں بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 26 زخمی ہو گئے

گلگت: (دنیا نیوز) چلاس ہڈور کے مقام پر بس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بس پر فائرنگ کا واقعہ چلاس کے علاقے ہڈور پڑی کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا خوفناک نتیجہ نکلا، فائرنگ کے باعث بس بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چلاس میں بس پر فائرنگ دہشت گردی ہے یا دشمنی اس سلسلہ میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مسافروں سے بھری بس گلگت سے پنڈی جارہی تھی۔

فائرنگ کے واقعہ میں محفوظ رہنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ بس پر شدید فائرنگ کی گئی، انہوں نے لیٹ کر جاں بچائی، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ آج زندگی کا آخری دن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں