عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتیں مستحکم رہیں
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔\
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 74 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 701 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔