محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکرٹری کوعہدے سے ہٹا دیا

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکرٹری کوعہدے سے ہٹا دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹینڈر میں قواعد و ضوابط اور سیپرا قوانین پر عمل نہیں کیا گیا، محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو کتابوں کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا حکم دے دیا، محکمہ کالج کے پروفیسر حفیظ اللہ کو سیکرٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں سمری ارسال کی گئی ہے، الیکشن کمیشن بااثر افراد کے دباؤ پر چیئرمین کا تبادلہ کرنے کی منظوری نہیں دے رہا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق چیئرمین رواں تعلیمی سال میں تاحال سکولوں میں کتب فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بروقت تبادلے کی منظوری نہ دی تو آئندہ تعلیمی سال کتابوں کی قلت کا بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں