سموگ کا راج برقرار، لاہور آلودگی میں دنیا بھر میں پھر دوسرے نمبر پر

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں فضائی آلودگی (سموگ) کے ڈیرے تاحال برقرار ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور آج بھی آلودگی میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور کے بعد کراچی بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے، شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح 157 ہو گئی ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں