ٹائم میگزین نے سام آلٹمین کو ’سی ای او آف دی ایئر‘ قرار دے دیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) ٹائم میگزین نے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سام آلٹمین کو سی ای او آف دی ایئر قرار دے دیا۔

عام طور پر سینٹ لوئس میں تھینکس گیونگ لوگ اپنے خاندان کے ساتھ گزارتے ہیں لیکن سیم آلٹمین نے اس تہوار کو اوپن اے آئی کے کنٹرول کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے گزارا۔

اُنہوں نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی کی ریلیز کے بعد یہ سال ناصرف اوپن اے آئی کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایسا سال بن گیا جب بہت سے لوگوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا۔

 

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرانے کے بعد سام آلٹمین کو دنیا بھر میں شہرت ملی تھی،مگر 17 نومبر کو انہیں اچانک اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں