پی سی بی کا حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہو گی۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود ریڈ بال کھیلنے سے منع کر نے پر ان کے معاہدے کی منسوخی کی کلاز بھی موجود تھی، پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ حارث کو کسی ڈپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلنے کی اجازت دلا دی جائے۔

حارث نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ ڈپارٹمنٹس کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کے دوران 21 دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے انہیں اس لئے اجازت دی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلتے رہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز سے قبل میچ پریکٹس میں رہیں۔

البتہ جب حارث رؤف نیشنل ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے انہیں فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں