حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران حکومت کی جانب سے مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی ہے۔

نیشنل سیونگز پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع کم کر کے پہلے 6 ماہ کیلئے 15.6 فیصد، سیونگ سرٹیفکیٹ پر دوسری ششماہی کا منافع 16.6 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر سکیم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 15 فیصد سے کم کر کے 14.6 فیصد، بہبود سیونگ اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی سالانہ شرح 15.36 فیصد، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی منافع 15.36 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

نیشنل سیونگز پاکستان کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ، سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع میں بھی کمی کر دی گئی ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی موجودہ شرح 20.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں